جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ ‘151 افراد ہلاک ،150زخمی

سیئول ۔30اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے 151 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیئول فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتا یا کہ بھگدڑ کا واقعہ ایتوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہیلووین کی تقریب میں 1 لاکھ سے زیادہ افراد شریک تھے ‘ روایتی تہوار منانے والے ہزاروں افراد کےتنگ گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ …

سیئول ۔30اکتوبر (اے پی پی):جنوبی کوریا میں ہیلووین کی تقریب میں بھگدڑ سے 151 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سیئول فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو بتا یا کہ بھگدڑ کا واقعہ ایتوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں ہیلووین کی تقریب میں 1 لاکھ سے زیادہ افراد شریک تھے ‘ روایتی تہوار منانے والے ہزاروں افراد کےتنگ گلیوں میں جمع ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 151افراد ہلاک اور 150سے زائد زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی کوریا کی حالیہ تاریخ میں امن کے وقت کے مہلک ترین حادثات میں سے ایک ہے مقامی سکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔واضح رہے کہ واقعے کے بعد جنوبی کوریا کے صدر نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں