رائس ایکسپورٹرز کا آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی چاول کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کا خیر مقدم

122
رائس ایکسپورٹرز کا آذربائیجان کی جانب سے پاکستانی چاول کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کا خیر مقدم

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے آذربائیجان حکومت کی جانب سے پاکستانی چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئر مین چیلا رام کیولانی نے بتایا کہ اس فیصلے کے دور رس نتائج حاصل ہوں گے اور پاکستان سے آذربائیجان چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ چیلا رام کیولانی نے اس سلسلے میں پاکستان اور آذربائیجان کی حکومت کے عہدیداروں کا خصوصی شکر یہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔