کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس، 2013 تا 2018 شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ سکیموں کا بنیادی ڈھانچہ و تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری

270

اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ سکیموں کا بنیادی ڈھانچہ و تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ جلد پیش کیا جائے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منگل کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ، وفاقی وزیر براے توانائی ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ ، وزیر مملکت براے پٹرولیم ، وزیر مملکت خزانہ ، معاون خصوصی وزیراعظم برائے خزانہ اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری عمارات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پلان جلد از جلد پیش کیا جائے۔ وزیراعظم کو ملک بھر میں گیس ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے 2013 سے 2018 کے دوران شروع کی گئی گیس ڈویلپمنٹ سکیموں کے انفراسٹرکچر تعمیراتی کام مکمل کرنے کی منظوری دے دی۔