اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدر عارف علوی نے کاہان، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور شہداء کی دفاع وطن کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت …
صدر عارف علوی کا کاہان، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران شہید فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدر عارف علوی نے کاہان، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی اور شہداء کی دفاع وطن کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔








