وزیراعظم محمد نوازشریف کی بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات

وزیراعظم محمد نوازشریف کی بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو وزیراعظم نوازشریف نے ایوان نمائندگان، پارلیمانی اسمبلی بوسنیا ہرزیگوینا کے …

وزیراعظم محمد نوازشریف کی بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات
دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے بوسنیا کی پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ بدھ کو وزیراعظم نوازشریف نے ایوان نمائندگان، پارلیمانی اسمبلی بوسنیا ہرزیگوینا کے سپیکر سیفل ذافیروک سے ملاقات کی۔ اراکین پارلیمنٹ کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ ملاقات کے دوران پارلیمانی وفود کے تبادلوں اور اپنے متعلقہ شعبوں میں تجربات سے ایک دوسرے کو مستفید کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بوسنیا ہرزیگوینا کے اراکین پارلیمنٹ میں باریسا کولاک، بورجانا، کرسٹواور ملیڈن بوسک شامل تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی، پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سلیم نواز اور بوسنیا کے سفیر نیدم مکاورک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave a Reply