وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بوسنین ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزدیک کے مابین ون آن ون ملاقات دونوں ملکوں کا تجارت،زراعت،ٹیکسٹائل،تعلیم اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے تجارت،زراعت،ٹیکسٹائل،تعلیم اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے بدھ کو سراجیو میں وزیر اعظم نواز شریف …
وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بوسنین ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزدیک کے مابین ون آن ون ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بوسنین ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزدیک کے مابین ون آن ون ملاقات
دونوں ملکوں کا تجارت،زراعت،ٹیکسٹائل،تعلیم اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے تجارت،زراعت،ٹیکسٹائل،تعلیم اور دفاعی شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے بدھ کو سراجیو میں وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بوسنین ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزدیک کے مابین ون آن ون ملاقات کے دوران پایا گیا۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان بوسنیا کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور بوسنیا کی جانب سے تجارت،دفاع اور ثقافتی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کرینگے۔بوسنیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ڈینس زیوزدیک نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان تعلمی اور ثقافتی رابطوں میں اضافے سے دونوں ملکوں کے پبلک سیکٹر کے اداروں کے مابین تعاون میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کی سطح پر موجودہ تعاون کو سراہا۔انہوں نے دونوں ملکوں کی پارلیمنٹس اور عوام کے مابین رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔بعد ازاں دونوں رہنماوں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور بوسنیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سلیم نواز بھی اس موقع پر موجود تھے۔








