وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق قومی گول میز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بدھ کو یہاں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) سے متعلق قومی گول میز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، پرامن اور خوشحال ملک بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بدھ کو یہاں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) سے متعلق قومی گول میز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی۔ کانفرنس کا مشترکہ اہتمام پلان انٹرنیشنل اور وزارت ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات نے کیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوششوں کو اجاگر کرنا اور پائیدار سماجی ترقی کیلئے پالیسی سازی میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان وہ پہلا ملک بنا جس کا ایک مکمل پارلیمانی سیکریٹریٹ اور ٹاسک فورس وفاقی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرعزم قوم ہیں جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کبھی ہمت نہیں ہاری اور دہشت گردی کے واقعات کے باوجود بچے سکولوں کو جاتے رہے اور کاروباری سرگرمیاں چلتی رہیں۔ انہوں نے انسانی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وژن 2025ءمیں مختلف شعبوں کے لئے پائیدار ترقیاتی اہداف کا تعین انٹرنیشنل فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو اس سلسلے میں ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔

Leave a Reply