وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیرصدارت اجلاس، مری روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی ڈی اے کے افسران کی مشترکہ میٹنگ میں مری روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی گئی، منصوبے کے تحت مری روڈ کو کنونشن سینٹر سے بہارہ کہو سترہ سترہ میل تک وسیع کیا جائے گا، شاہراہ پر دونوں اطراف ایک ایک لین کے اضافے …

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سی ڈی اے کے افسران کی مشترکہ میٹنگ میں مری روڈ کے توسیعی منصوبے کی منظوری دیدی گئی، منصوبے کے تحت مری روڈ کو کنونشن سینٹر سے بہارہ کہو سترہ سترہ میل تک وسیع کیا جائے گا، شاہراہ پر دونوں اطراف ایک ایک لین کے اضافے سے اسے چھ رویہ بنایا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو اس منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصراورسی ڈی اے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ سڑک کی توسیع سے سڑک کے آس پاس بسنے والی آبادیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

Leave a Reply