فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ

229

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے منافع میں گزشتہ کلینڈر سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر8فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال 2022 میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کو20.05ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو کیلنڈر سال 2021کے مقابلے میں 8فیصد کم ہے۔ کیلنڈر سال 2021 میں کمپنی کو21.89 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

گزشتہ سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 15.76 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔2021 میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 17.21 روپے ریکار ڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر13فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت کا حجم 109ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجو کیلنڈر سال 2021 میں 108.65 ارب روپے تھا۔