چین کی مالی معاونت سےگوادر شہر کے مکینوں کو 1.2 ملین گیلن یومیہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا 75فیصد کام مکمل ہو گیا،چیرمین گوادر بندرگاہ

کوئٹہ۔18فروری (اے پی پی):چیرمین گوادر بندر گاہ پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ چین کی مالی معاونت سے گوادر شہر کے مکینوں کو 1.2 ملین گیلن یومیہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا 75فیصد کام مکمل ہو گیا ہے منصوبے پر 2ارب روپے لاگت آئی ہے اور امید کی جارہی ہے یہ منصوبہ اپریل 2023میں مکمل ہو جائے گاان خیالات کا …

کوئٹہ۔18فروری (اے پی پی):چیرمین گوادر بندر گاہ پسند خان بلیدی نے کہا ہے کہ چین کی مالی معاونت سے گوادر شہر کے مکینوں کو 1.2 ملین گیلن یومیہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کا 75فیصد کام مکمل ہو گیا ہے منصوبے پر 2ارب روپے لاگت آئی ہے اور امید کی جارہی ہے یہ منصوبہ اپریل 2023میں مکمل ہو جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ۔

اس موقع پر پراجیکٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر عبدالوحد بلوچ نے چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1.2 ملین گیلن یومیہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ چین کی جانب سے2 ارب روپے کی خطیر گرانٹ سے مکمل کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ اتھارٹی پلانٹ سے گوادر شہر کے مین واٹر سپلائی نیٹ ورک تک تقریباً 1 کلومیٹر طویل واٹر سپلائی لائن بچھانے کیلئے بھی پیشرفت کررہی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

اس کے ذریعے گوادر کے رہائشیوں کوگھروں کے اندر نلکوں کے ذریعے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ 1.2 ملین گیلن یومیہ ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ تقریباً ایک ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے،اس پلانٹ پر جس رفتار سے کام جاری ہے امید ہے یہ اپریل 2023 مکمل ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ گوادر پورٹ اتھارٹی اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔