اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل اورگھی کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 11.62فیصد اور3.37فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداودشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 252563میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.62فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 226267میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر2022 میں ملک میں 45 ہزار395 میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو دسمبر2021 کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر2021 میں ملک میں 39 ہزار472میٹرک ٹن کوکنگ آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک میں 737461میٹرک ٹن گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.37فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 713442میٹرک ٹن گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔دسمبر2022 میں ملک میں 133419میٹرک ٹن گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ، دسمبر2021 میں ملک میں 131633میٹرک ٹن گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔