سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

جدہ ۔25فروری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی 24 قیراط ایک گرام سونا 219.91 ریال، 22 قیراط 201.59 اور18 قیراط 164.93 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192.42 ریال رہی جو اتوار کو کاروبار …

جدہ ۔25فروری (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی 24 قیراط ایک گرام سونا 219.91 ریال، 22 قیراط 201.59 اور18 قیراط 164.93 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192.42 ریال رہی جو اتوار کو کاروبار کے اختتام پر 192.53 ریال میں دستیاب تھا۔

گولڈ مارکیٹ میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,847.26 ریال، 22 قیراط کی گنی 1,935.22 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,111.15 میں فروخت کی جاتی رہی۔