اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزنے پیر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ان کی ٹیم سے ریونیو موبلائزیشن کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وفد کو ایف …

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزنے پیر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ان کی ٹیم سے ریونیو موبلائزیشن کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے وفد کو ایف بی آر کے ریونیو موبلائزیشن اقدامات پر بریفنگ دی اور باہمی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔;

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایف بی آر اہداف کے حصول کے لیے درست راستے پر گامزن ہے اور دونوں فریقین مزید شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔وفد میں تاکاہیرو یاسوئی (جاپان)، ویہوا لیو (چین)، ساگمین ریو (کوریا) ، نور احمد (پاکستان)،کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی، رونالڈ رے سان جوآن، شونسوک ساکوگاوا، ڈائریکٹر مشیر برائے جاپان، یوسوکے سیکیگوچی فنڈ منیجر شامل تھے ۔