پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچستان ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب

راولپنڈی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیککی بروقت تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے‘آنے والے کل کا بلوچ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطّے کی قےادت مےں شامل ہوگا‘وہ دِن دور نہےں جب آپ کی حُبُّ الوطنی اور ےکجہتی کی بدولت ، نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے ےہ چند افراد اپنے اَنجام …

راولپنڈی ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج سی پیککی بروقت تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے‘آنے والے کل کا بلوچ نہ صرف پاکستان، بلکہ پورے خطّے کی قےادت مےں شامل ہوگا‘وہ دِن دور نہےں جب آپ کی حُبُّ الوطنی اور ےکجہتی کی بدولت ، نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے ےہ چند افراد اپنے اَنجام کو پہنچےں گے ‘ بلوچستان میں اَمن و امان کی بہتری، حکومت کی اہم ترجےح ہے ‘ پاک فوج اِس ضِمن مےں پولےس اور دےگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹرےننگ اوراستعداد کار مےں ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔وہ پیر کو کوئٹہ میں بلوچستان ریکروٹس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج مےں بلوچستان کے غےّور عوام کی خوشی اور کامےابی مےں شریک ہوں‘ےہ بات صرف رسمی نہےں، بلکہ کمان سنبھالنے کے چند ہی دنوں مےں مےرا بلوچستان کا تےسرا دورہ ہے‘میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے اور مےں اپنے آپ کو فوج مےں بلوچی کہلانے پر فخر محسوس کر تا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply