چئیرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن اور چیئرمین او پی ایف بورڈ گورنزز بیرسٹر امجد ملک کے درمیان ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅ نڈیشن ( اوپی ایف) اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سمندر پار پاکستانیوں کے مستحق خاندانوں کو مل کر ریلیف پہنچانے پر اتفا ق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے چیئرمین او پی ایف بورڈ گورنزز بیرسٹر امجد ملک اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان کیا گیا۔ چیئرمین نے بیایا …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) اوورسیز پاکستانیز فاﺅ نڈیشن ( اوپی ایف) اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سمندر پار پاکستانیوں کے مستحق خاندانوں کو مل کر ریلیف پہنچانے پر اتفا ق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے چیئرمین او پی ایف بورڈ گورنزز بیرسٹر امجد ملک اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان کیا گیا۔ چیئرمین نے بیایا کہ اوپی ایف وفاقی حکومت کا ہراول ادارہ ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے۔ چیئرمین نے او پی ایف بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بورڈ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے نمائندوں پر مشتمل ہے جس میں اعلٰی حکومتی اہلکار بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اوپی ایف دنیا بھر میں مقیم اسی لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہر شعبہ زندگی میں سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اوپی ایف بیرون ملک قیام کے دوران وفات پانے اور معذور ہونے والے پاکستانیوں کے مستحق خاندانوں کو مالی امدا فراہم کرتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply