اوپن یونیورسٹی کے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں پیر کوجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر انجےنئر بلیغ الرحمن نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔اب تک ملک بھر کے …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میں پیر کوجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے طلبہ میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وفاقی وزیر انجےنئر بلیغ الرحمن نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔اب تک ملک بھر کے 2500طلبہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے استفادہ کر چکے ہیں۔ تقریب تقسیم لیپ ٹاپ سے خطاب کرتے ہوئے انجےنئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت نے یہ اسکیم نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے امور میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے استفادہ کرنے اور پاکستان اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان پائے جانے واے علم اور ترقی کے فرق کو کم سے کم کرنا ہے۔ انجےنئر بلیغ الرحمن نے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے گزشتہ دو سال کے عرصے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ڈاکٹر صدیقی کے حالیہ اقدامات سے اوپن یونیورسٹی پر ملک بھر میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انجےنئر بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم انتہائی شفاف طریقے سے ملک بھر میں جاری ہے۔ اور کسی قسم کی اقربا پروری ، ذاتی پسندناپسند پر کسی ایک کو بھی لیپ ٹاپ دینے کی گنجائش ہی نہیں رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply