وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت ایریا ایجوکیشن آفئیسرز کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایریا ایجوکیشن آفئیسرز (اے ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں اور سکولوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تواتر سے دورے کریں، سکول مانیٹرنگ ٹیمیں اے ای اوز کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ پیر کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اے ای اوز …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایریا ایجوکیشن آفئیسرز (اے ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں اور سکولوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے تواتر سے دورے کریں، سکول مانیٹرنگ ٹیمیں اے ای اوز کی زیر نگرانی کام کریں گے۔ پیر کو وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اے ای اوز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام اور تعلیمی اداروں کی نگرانی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام میں اے ای اوز کے کردار کو بڑھانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ تواتر کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کریں اور اس میں اپنا ان پٹ دیں تاکہ ان کی افادیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply