اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور صوبے اور خاص طور پر فاٹا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنر نے اس موقع پر نئے کور کمانڈر کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی …
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے پیر کے روز گورنر ہاﺅس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور صوبے اور خاص طور پر فاٹا کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنر نے اس موقع پر نئے کور کمانڈر کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے پاک فوج کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلے میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے سلسلے میں قوم کو پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں پر ہمیشہ فخر رہے گا۔








