بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پولیس کلیئرنس اور ترک شہریت کی درخواستوں پر کارروائی کا خود کارنظام نصب کیا،وفاقی محتسب

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب نے متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پولیس کلیئرنس اور شہریت کے استرداد کی درخواستوں پر کارروائی کا خود کارنظام (آٹو میٹڈ سسٹم) نصب کریں۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی محتسب آف پاکستان نے وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ امور ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ …

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) وفاقی محتسب نے متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پولیس کلیئرنس اور شہریت کے استرداد کی درخواستوں پر کارروائی کا خود کارنظام (آٹو میٹڈ سسٹم) نصب کریں۔وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی محتسب آف پاکستان نے وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ امور ، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی پولیس کلیئرنس کے سرٹیفکیٹس اور ان کی ترک شہریت کی درخواستوں پر جلد از جلد کارروائی کے لیے آٹو میٹڈ سسٹم قائم کریں۔وفاقی محتسب میں سینئر ایڈوائیزر لاءاوربیرون ملک پاکستانیوں کی دادرسی کے کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ یہ ہدایت وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کی شکایت کی روشنی میں کی گئی ہے کیونکہ ان درخواستوں میں شکایت کی گئی تھی کہ اُن کے کیسز کئی کئی ماہ سے زیر التواءہیں۔ اس لیے ان پر جلد از جلد کارروائی کروائی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply