مینوفیکچرنگ انڈسٹریل کے شعبے کی پیداوار میں 1.48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

116
صدر فیصل آباد چیمبر

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):مینوفیکچرنگ انڈسٹریل کے شعبے کی پیداوار میں 1.48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق دسمبر 2022 کے مقابلے میں سال 2023 کے پہلے مہینے جنوری کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریل کے شعبے کی پیداوار میں 1.48 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

جنوری 2023 کے لیے لارج سکیل مینوفیکچرنگ کے عارضی کوانٹم انڈیکس کے مطابق، سال بہ سال کی بنیاد پر، جنوری 2022 کے مقابلے جنوری 2023 میں بڑی صنعت کی پیداوار میں 7.90 فیصد کمی واقع ہوئی۔مجموعی طور پر جولائی۔جنوری 2022۔23 کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریل پیدوار میں 4.40 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔4.40 فیصد کی مجموعی منفی نمو میں اہم شراکت دار خوراک 0.32 فیصد،تمباکو 0.55، ٹیکسٹائل 2.71 گارمنٹس 3.81، پیٹرولیم مصنوعات 90.6، سیمنٹ 0.86، فارماسیوٹیکل 1.2جبکہ آٹوموبائل میں 1.55فیصد تھے ۔