اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے قرضہ جات کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 215 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کوفراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 159 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں گھروں کی خریداری اورتعمیرات کیلئے بینکوں کی جانب سے صارفین کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر0.1 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔