راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی رکنیت کی تجدید کے لیے آخری تاریخ 31مارچ مقرر

207

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی رکنیت کی تجدید کے لیے آخری تاریخ 31مارچ مقرر کی گئی ہے، صدر چیمبر ثاقب رفیق نے بتایا ہے کہ راولپنڈی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ممبران کی سہولت کے لیے ماہ رمضان میں چیمبر صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک کھلا ہے، اتوار 26مارچ بھی چیمبر آفس کھلا رہے گا، آر سی سی آئی کی جانب سے سالانہ ممبرشپ کی تجدید کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو ایس ایم ایس، ای میل اور خطوط ارسال کیے جاچکے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت آر سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2023 مقرر کی ہے ۔ثاقب رفیق نے کہا کہ ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ انکم ٹیکس ریٹرن اور اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوگا۔ مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے۔ انہوں نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2023 تک یا اس سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔