بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصد اضافہ

91
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر12فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 7ہزار 266ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 6ہزار486ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر0.1فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداودشمار کے مطابق جنوری 2023میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 7ہزار259ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں بڑھ کر7ہزار 266ار ب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ فروری کے مہینے میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضے کا مجموعی حجم 8ہزار419ار ب روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال فروری کے اختتام پر7ہزار534ارب روپے تھا۔