اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کی آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔ جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی طرف سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کے تحت 300 ملین ڈالرکی تیسری اور آخری قسط آج سٹیٹ بینک …
انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر کی قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی، وفاقی وزیرخزانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کی آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔
جمعہ کواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاکہ انڈسٹریل اینڈکمرشل بینک آف چائنا کی طرف سے پاکستان کیلئے اعلان کردہ 1.3 ارب ڈالرکی مالی سہولت کے تحت 300 ملین ڈالرکی تیسری اور آخری قسط آج سٹیٹ بینک کوموصول ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ الحمدللہ اس قسط سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ یواے ای کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالرمالی سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کیلئے دو ارب ڈالر کی مالی سہولت کا اعلان کیاتھا۔\932








