سیالکوٹ۔27اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان کے ہنر مند پروگرام کے تحت لیدر پراڈکٹس ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ سیالکوٹ میں مفت داخلے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔
ترجمان لیدر پراڈکٹس ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ایل پی ڈی آئی )نےاے پی پی کو بتایا کہ لیدر پراڈکٹس ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میگ ٹائون سیالکوٹ میں گرافک ڈیزائننگ، سپورٹس ویئر سٹچنگ ،سبلیمیشن ڈیزائننگ ،گارمنٹس پیٹرن میکنگ، فیشن ڈیزائننگ، کیڈ،کیم کمپیوٹرائزڈ پیٹرن میکنگ اور گرافک ڈیزائننگ کے کورسز میں داخلہ دیا جائےگا اور ان تمام پروگراموں کی مفت ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کو رسز کا دورانیہ6ماہ ہوگا اور ان کورسز میں داخلے کے خواہش مند افراد یکم مئی تک درخواست دے سکتے ہیں جبکہ کلاسز کا باقاعدہ آغاز مئی میں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ایک صنعتی شہر ہے اوریہاں تیار ہونے والی تقریبا 99فیصد اشیا برآمد کی جاتی ہیں۔ ان کورسز کا مقصد نوجوانوں کے لیے فنی تربیت کی فراہمی ،اندرون و بیرون ملک ملازمت اور قومی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔