ہنڈائی کا رواں سال 8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف

سیﺅل ۔ 2 جنوری (اے پی پی) جنوبی کوریا کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈائی “ اور ملحقہ گروپ ” کیا “ نے رواں سال 8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔یہ بات ہنڈائی موٹر گروپ کے چیئرمین چنگ مانگ کو نے گزشتہ روز نئے سال کے موقع پر ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہی۔انھوں نے کہا کہ 2016 ءکے دوران کمپنی نے 7 …

سیﺅل ۔ 2 جنوری (اے پی پی) جنوبی کوریا کی سب سے بڑی موٹر ساز کمپنی ” ہنڈائی “ اور ملحقہ گروپ ” کیا “ نے رواں سال 8.25 ملین گاڑیاں فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔یہ بات ہنڈائی موٹر گروپ کے چیئرمین چنگ مانگ کو نے گزشتہ روز نئے سال کے موقع پر ملازمین کے نام اپنے پیغام میں کہی۔انھوں نے کہا کہ 2016 ءکے دوران کمپنی نے 7 ملین سے کچھ زیادہ گاڑیاں فروخت کیں تاہم 2017 ءکے فروخت کے ہدف میں اضافہ کیا جارہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا بھر میں واقع اپنے پلانٹس میں پیداواری سرگرمیوں کو مستحکم کرنا ہے۔چنگ مانگ کو نے کہا کہ ہم لگژری اور ماحول دوست گاڑیوں کی پیداوار کو توسیع دیں گے اس کے علاوہ رواں سال 10 نئی گاڑیاں بھی متعارف کرائیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply