ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 64فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر64فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.11ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت …

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر64فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 1.11ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 64فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 3.11ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات کا حجم 101ملین ڈالر ریکار ڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 67فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں پرٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات پر304ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اپریل میں ٹرانسپورٹ گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے مارچ میں درآمدات پر88ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جواپریل میں بڑھ کر101 ملین ڈالر ہوگیا۔