نئے سال 2017ءکے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) نئے سال 2017ءکے دوسرے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 587.27 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 48827.55 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 77 ارب 41 کروڑ 81 لاکھ 44 ہزار 196 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 ارب …

کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) نئے سال 2017ءکے دوسرے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 587.27 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 48827.55 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 77 ارب 41 کروڑ 81 لاکھ 44 ہزار 196 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 ارب 41 کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار 572 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 12 کروڑ 45 لاکھ 76 ہزار 400 حصص کا اضافہ رونماءہوا۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال 2017ءاور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48300، 48400، 48500، 48600، 48700 اور 48800 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے مزید 587.27 پوائنٹس کے اضافے سے 48827.55 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس پیر کو بھی 433.31 پوائنٹس کی تیزی سے 48240.28 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

مزید خبریں

Leave a Reply