کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.66 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3068 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.66 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 6951 رہی۔ سب سے زیادہ …
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.66 بلین روپے کے سودے طے پا گئے
کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.66 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ منگل کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3068 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.66 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 6951 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.13 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں مالیت 1.12 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 291.91 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 94.72 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 15.73 ملین روپے اور برنٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 4.20 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 8 لاٹس کا سودے ہوئے جن کی مالیت 2.99 ملین روپے رہی۔









