کوالالمپور۔ 4 جنوری (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت خام پام آئل کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3163رنگٹ یا 704ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ یہ گزشتہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح ہے کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مارکیٹ میں …
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ
کوالالمپور۔ 4 جنوری (اے پی پی) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت خام پام آئل کی قیمتوں میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3163رنگٹ یا 704ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ یہ گزشتہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح ہے کاروباری سرگرمیوں کے درمیان مارکیٹ میں مجموعی طور پر 43665 لاٹس کا کاروبار ہوا۔









