امیرمقام کی چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن سے ملاقات، وزیراعظم لیپ سکیم کو مزید فعال بنانے پر تبادلہ خیال

پشاور۔04 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام اورچیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی ڈاکٹرمختاراحمدکے مابین تفصیلی ملاقات، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیرانتظام خیبر پختونخوانخوا میںجاری منصوبوں کی پیش رفت اورتکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اورفیس واپسی ادائیگی کومزیدفعال بنانے پربھی گفت شنید کی گئی۔ اس موقع پرسوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کیلئے بلڈنگ بمعہ ہاسٹل کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وائس چانسلرسوات یونیورسٹی کواحکامات …

پشاور۔04 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام اورچیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی ڈاکٹرمختاراحمدکے مابین تفصیلی ملاقات، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیرانتظام خیبر پختونخوانخوا میںجاری منصوبوں کی پیش رفت اورتکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم اورفیس واپسی ادائیگی کومزیدفعال بنانے پربھی گفت شنید کی گئی۔ اس موقع پرسوات وویمن یونیورسٹی کے کیمپس کیلئے بلڈنگ بمعہ ہاسٹل کی بھی منظوری دیدی گئی۔ وائس چانسلرسوات یونیورسٹی کواحکامات جاری کردیئے گئے کہ فی الفورکرایہ پربلڈنگ حاصل کی جائے جوتمام سہولیات سے آراستہ ہو، اس کے اخراجات ہائیرایجوکیشن کمیشن برداشت کرے گی۔ انجینئرامیرمقام کہاکہ سوات یونیورسٹی کے شانگلہ کیمپس اورخواتین کیمپس کے قیام کیلئے اراضی جلد ازجلد حاصل کی جائے۔

Leave a Reply