اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ2018 ءتک 10 سے 11 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی، تین سال پہلے تک یہ ایک کاغذ کا ٹکڑا تھا، آج اس کی لاگت 50 ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ہے، آج سی پیک علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا …
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس پر پریس بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ2018 ءتک 10 سے 11 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی، تین سال پہلے تک یہ ایک کاغذ کا ٹکڑا تھا، آج اس کی لاگت 50 ارب ڈالر سے زائد ہو گئی ہے، آج سی پیک علاقائی تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ بن چکا ہے، ایسٹ ایکسپریس وے اور گوادر ایئرپورٹ پر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کام کا آغاز ہو گا، ریلوے نظام کو بہتر کرنے پر کام ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس پر پلاننگ کمیشن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چھٹی جے سی سی میں تمام وزیراعلی شامل ہوئے بالخصوص چھوٹے صوبوں کے وزراء اعلی اور اس نے قومی منصوبہ کا رنگ دیا اور مشترکہ منصوبہ ثابت کیا کہ یہ سب کی کامیابی کیلئے ہے اور ماضی کی کمی کو ختم کرنے کیلئے ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزیراعلیٰ کا شکر گزار ہوں، اب ہم متعدد نئے منصوبے سی پیک میں شامل کر پائیں گے۔







