اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں رائے شماری اور حق خودارادیت ہے، کشمیری عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہیں اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی متعدد قرار دادوں کے باوجود وہ آج …
مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں رائے شماری اور حق خودارادیت ہے، وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں رائے شماری اور حق خودارادیت ہے، کشمیری عوام پچھلی سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و تشدد کا شکار ہیں اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی متعدد قرار دادوں کے باوجود وہ آج تقریباً 70 سال گزرنے کے باجود اِن قراردادوں پر عملدرآمد کےلئے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم حق خود ارادیت کے حوالہ سے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 68 سال قبل کشمیریوں کے لیے حق خودارادیت کے حوالے سے پاس کی گئی 5 جنوری 1949ءکی قرارداد پر عملدر آمد ممکن نہیں ہو پایا جس کےلئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا کردار ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ویسے تو دُنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن وہ اپنے ہی قائدین کے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہے۔







