اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کےلئے کی جانے والی قانون سازی ختم کی جائے اور اسرائیل کی طرز پر غیر قانونی آبادیاں قائم کئے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں، کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاءیقینی بنایا جائے، بھارت …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کےلئے آئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کےلئے کی جانے والی قانون سازی ختم کی جائے اور اسرائیل کی طرز پر غیر قانونی آبادیاں قائم کئے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں، کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلاءیقینی بنایا جائے، بھارت مذاکرات کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا سلسلہ بند کرے ۔ وہ بدھ کو یہاں کشمیر ہاﺅس ایوان صدر میں برطانیہ سے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کےلئے آئے ہوئے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ راجہ افضل خان اور دیگر نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پر دباﺅ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب نہ بدلا جا سکے، غیر کشمیریوں کو شہری حقوق دینے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ ا







