حکومت برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار اور برطانوی وزیراعظم نے بھی اس حوالہ سے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد کا ”میٹ دی پریس“ پروگرام میں اظہار خیال اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں …
برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد کا ”میٹ دی پریس“ پروگرام میں اظہار خیال
مزید خبریں
حکومت برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار اور برطانوی وزیراعظم نے بھی اس حوالہ سے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد کا ”میٹ دی پریس“ پروگرام میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) برطانوی دارالامراءکے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور برطانوی وزیراعظم نے بھی اس حوالہ سے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی اور یورپی ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں بدھ کو ”میٹ دی پریس“ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے ممبران راجہ افضل، امجد بشیر، ممبر ہاﺅس آف لارڈ، لارڈ قربان حسین، جموں و کشمیر حق خود ارادیت تحریک (یو کے) کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور کونسلر ثمینہ ڈار بھی موجود تھیں۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانوی اور یورپی ارکان پارلیمنٹ کا وفد پاکستانی دفتر خارجہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (پپس) کے اشتراک سے کشمیر پر ہونے والے پارلیمانی سیمینار میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر پاکستان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر شخصیات کے گرد گھومتا رہا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں خالصتاً کشمیری کاز کیلئے کام کرنا چاہئے۔ یورپی ارکان پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں نیشنل پریس کلب کی قیادت، صدر شکیل انجم اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر افضل بٹ کی کاوشوں کی تعریف کی۔







