اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس آخری مراحل میں ہے، آئندہ دو تین ہفتوں میں یہ کیس حل ہو جائے گا لیکن اس کیس کے مدعی اس مسئلے کا حل نہیں چاہتے بلکہ اسے میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی …
وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس آخری مراحل میں ہے، آئندہ دو تین ہفتوں میں یہ کیس حل ہو جائے گا لیکن اس کیس کے مدعی اس مسئلے کا حل نہیں چاہتے بلکہ اسے میڈیا میں زندہ رکھنا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا شور کرنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ اس مسئلے کو میڈیا میں زندہ رکھ کر حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ عوام ان لوگوں کی حقیقت جان چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے اس لیے میں اس پر تبصرہ تو نہیں کروں گا لیکن ہمارے سیاسی مخالفین پانامہ کیس کے حوالے سے آج تک عدالت میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے اس لیے ہم پر عزم ہیں کہ ہم سرخرو ہوں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ پانامہ پاکستانی عوام کا مسئلہ نہیں ہے، پانامہ نہ کل کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی آج کوئی مسئلہ ہے اور یہ جو جوڈیشل پراسس ہے یہ بھی انشااللہ بخیرو عافیت اپنے اختتام کو پہنچے گا







