اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے ممتاز گلوکار استاد فتح علی خان کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ موسیقی کے شعبے میں استاد فتح علی خان کی خدمت تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔ ان کے انتقال سے کلاسیکی موسیقی کا ایک عہد ختم ہو گیا۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فتح علی خان مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔