وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ٹیکس سال 2015ءکے آڈٹ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، آنے والا وقت ٹیکس نہ دینے والے کیلئے بہت مشکل ہو گا تاہم ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن آسانی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ جمعرات کو یہاں ٹیکس سال 2015ءکے آڈٹ کے سلسلہ میں منعقدہ قرعہ اندازی کی تقریب سے …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، آنے والا وقت ٹیکس نہ دینے والے کیلئے بہت مشکل ہو گا تاہم ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن آسانی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ جمعرات کو یہاں ٹیکس سال 2015ءکے آڈٹ کے سلسلہ میں منعقدہ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر قرعہ اندازی میں ٹیکس آڈٹ کیلئے جن ٹیکس گزاروں کے نام منتخب ہوئے ہیں انہیں کسی بھی طرح پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوششوں کے نتیجہ میں پاکستان اکنامک تعاون اور ترقی کیلئے کثیر الجہتی ادارہ او ای سی ڈی کا رکن بن گیا ہے، اب پاکستان کو دنیا میں کہیں بھی ٹیکس چوروں کے متعلق معلومات تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ٹیکس چوروں کیلئے اب کوئی راستہ نہیں، انہیں اب ہر صورت دیانتداری سے اپنے ٹیکس ادا کرنے چاہئیں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply