رام اللہ ۔4جولائی (اے پی پی):فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں صہیونی فورسز کےحملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی روابط معطل کر دیئے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدرنے یہ فیصلہ گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ فلسطینی صدر نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران اسرائیل کے ساتھ عارضی طور پر روابط کو معطل کیا۔