فلپائن ،صوبہ کوئزون کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی ، 70 افراد سوار تھے

148
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

منیلا۔3اگست (اے پی پی):فلپائن کے جزیرہ لوزون کے جنوب میں واقع صوبہ کوئزون کے ساحل کےقریب کشتی ڈوب گئی جس میں 70 افراد سوار تھے۔

چینی خبر رساں ادراے کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ رجال کے قریب لگونا ڈی بے میں ایک مسافر کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 42 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 70 افراد سوار تھے، جس سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔