سیئول۔3اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا میں شدید گرمی کے باعث اموات کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تعداد 2022 میں گرمی کی لہر سے مرنے والوں کی تعداد سے 3 گنا زیادہ ہے۔ 20 مئی سے جولائی کے آخر تک گرمی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے 21 اموات ہوئیں جبکہ یکم اگست کو مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے ۔ حکام نے گرمی کی لہر کے الرٹ کو سنگین پر بڑھا دیا ہے،
جو چار مراحل کے وارننگ سسٹم میں سب سے زیادہ ہے۔جون کے وسط سے،جنوبی ایشیائی قوم موسم کی پہلی گرمی کی لہر کے انتباہ کے آغاز کی وجہ سے انتہائی گرم موسم کا سامنا کر رہی ہے۔ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔