اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے پاکستان سارک ممالک کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کا کرپشن پرسپشن انڈیکس 126 سے کم ہو کر 117 ہو گیا ہے، پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین بنا ہے جو ملک کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کرپشن کے خاتمہ سے متعلق نیب کے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے پاکستان سارک ممالک کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کا کرپشن پرسپشن انڈیکس 126 سے کم ہو کر 117 ہو گیا ہے، پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین بنا ہے جو ملک کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ بات چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کرپشن کے خاتمہ سے متعلق نیب کی جائزہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو گذشتہ 16 سال کے دوران مختلف افراد، نجی اور سرکاری اداروں سے 326694 شکایات وصول ہوئیں، اس عرصہ کے دوران نیب کی 10992 شکایات کی تصدیق کی، 7303 انکوائریز اور 3648 انوسٹی گیشنز کیں۔ متعلقہ احتساب عدالتوں میں 2667 کرپشن ریفرنسز دائر کئے۔ ملزمان کو سزا دینے کا مجموعی تناسب 76 فیصد ہے۔ نیب نے اپنے آغاز کے بعد سے 285 ارب روپے کی لوٹی گئی رقم برآمد کی جو ایک بڑی کامیابی ہے جسے قومی خزانہ میں جمع کرایا گیا۔








