"تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش“ 17تا 19 نومبر تک منعقد ہوگی

62
"تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش“ 17تا 19 نومبر تک منعقد ہوگی
"تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش“ 17تا 19 نومبر تک منعقد ہوگی

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):”تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش“ 17تا 19 نومبر پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آبادمیں منعقد ہوگی ۔پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس نے’’ اے پی پی ‘‘کو بتایاکہ تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

ایکسپو میں پراپرٹی ڈویلپرز اپنے سٹالز قائم کریں گے تاکہ سرمایہ کاروں کو اپنی تازہ ترین پراپرٹی ڈویلپمنٹس کے ساتھ ساتھ آنے والے پراجیکٹس کو متعارف کرایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ایکسپو نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں لیڈز پیدا کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے کے ایک ذریعہ کے طور پر مقبولیت حاصل کی ہے۔