یوکرینی صدر امریکا سے غیر اعلانیہ دورہ پر کینیڈا پہنچ گئے

118
یوکرینی صدر

اوٹاوا۔22ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولو دیمیر زیلنسکی امریکا سے غیر اعلانیہ دورہ پر کینیڈا پہنچ گئے ، جہاں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےان کا استقبال کیا ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولو دیمیر زیلنسکی جمعرات کو امریکا سے غیر اعلانیہ دورہ پر کینیڈا پہنچ گئے ہیں ،جہاں وہ آج کینیڈین وزیر اعظم کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے اور کینیڈا کی پارلیمنٹ میں تقریر کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ کاروباری رہنماؤں اور یوکرینی نژاد کینیڈین کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات بھی کریں گے۔