امریکا چینی اداروں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین

بیجنگ۔26ستمبر (اے پی پی):چین نے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ امریکا بلاجواز جبر کو فوری طور پر روکے۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے منگل کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک ا یران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو …

بیجنگ۔26ستمبر (اے پی پی):چین نے ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ امریکا بلاجواز جبر کو فوری طور پر روکے۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے منگل کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک ا یران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور شہریوں کو شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ امریکی اقدام یکطرفہ اور طویل مدتی پابندیوں کے دائرہ اختیار کا غلط استعمال ہے جو بین الاقوامی تجارتی آرڈر اور قواعد کے منافی ہے، یہ معمول کے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تبادلے میں رکاوٹ اور چینی کمپنیوں اور شہریوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

وزارت نے امریکا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر چینی کمپنیوں اور شہریوں پر بلاجواز جبربند کرے، چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے ایران، روس اور ترکی میں کچھ چینی شہریوں اور اداروں کے ساتھ دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دیں اور الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے میزائلوں اور فوجی طیاروں کی تیاری سے منسلک ہیں۔