نئی دہلی ۔27ستمبر (اے پی پی):حضرت خواجہ علائوالدین علی احمد صابرؒ کا 755 واں سالانہ عرس مبارک کلیر شریف، انڈیا میں منعقد ہوا جس میں 107 پاکستانی زائرین کے وفد نے شرکت کی۔ بدھ کے روز پاکستان ہائی کمیشن کے نئی دہلی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور اعزاز خان نے 13 ویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی …
کلیر شریف انڈیا میں منعقدہ حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد صابرؒ کے 755 ویں عرس مبارک میں 107 پاکستانی زائرین کے وفد کی شرکت ،ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی اعزاز خان کی زائرین کے ہمراہ مزار پر حاضری

مزید خبریں
نئی دہلی ۔27ستمبر (اے پی پی):حضرت خواجہ علائوالدین علی احمد صابرؒ کا 755 واں سالانہ عرس مبارک کلیر شریف، انڈیا میں منعقد ہوا جس میں 107 پاکستانی زائرین کے وفد نے شرکت کی۔ بدھ کے روز پاکستان ہائی کمیشن کے نئی دہلی سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور اعزاز خان نے 13 ویں صدی کے عظیم صوفی بزرگ کی درگاہ پر حاضری دی اور حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ناظم الامور اور زائرین نے پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ سجادہ نشین حضرت شاہ علی منظر اعجاز قدوسی صابری نے درگاہ آمد پر ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا استقبال کیا۔
اس مبارک موقع پر دورہ میں سہولت فراہم کرنے پر ناظم الامور اعزاز خان نے مزار پر موجود لوگوں بالخصوص انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد صابرؒ کا سالانہ عرس مبارک 25 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023ءتک کلیر شریف، انڈیا میں جاری ہے۔ پاکستانی زائرین مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان 1974ءکے فریم ورک کے تحت حضرت خواجہ علائو الدین علی احمد صابرؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کر رہے ہیں۔








