لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا ، امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ

بیروت ۔28ستمبر (اے پی پی):لبنان کے دارالحکومت بیروت میں درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں نے ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں فلسطینی رہنما امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جو تقریباً 3 ماہ سے ہالینڈ میں زیرحراست ہیں۔ مرکز طلاعات فلسطین کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور ابو راشد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔مظاہرین نے لبنان میں ڈچ سفیر …

بیروت ۔28ستمبر (اے پی پی):لبنان کے دارالحکومت بیروت میں درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں نے ہالینڈ کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جس میں فلسطینی رہنما امین ابو راشد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جو تقریباً 3 ماہ سے ہالینڈ میں زیرحراست ہیں۔

مرکز طلاعات فلسطین کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور ابو راشد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔مظاہرین نے لبنان میں ڈچ سفیر کو ابو راشد کی امداد سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی جانب سے ایک یادداشت پیش کی جس میں اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

ڈچ سکیورٹی حکام نے گزشتہ جون میں ابو راشد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ سے منسلک تنظیموں کو رقوم بھیجنے کے کا الزام عائد کیا تھا۔

ڈچ حکام نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے حماس کو 5.5 ملین یورو منتقل کیے، جسے مقدمے کی سماعت تک رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈچ حکام ابو راشد کو بغیر کسی مقدمے کے 3 ماہ سے زیادہ عرصے سے حراست میں رکھے ہوئے ہیں ۔