شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے افغانستان میں سیلاب متاثرین میں 47 ٹن خوراک تقسیم کی

ریاض۔2اکتوبر (اے پی پی):شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین سینٹر نے افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع ترخ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 47 ٹن اور 500 کلوگرام خوراک تقسیم کی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امداد سے3ہزار افراد مستفید ہوئے۔یہ امداد افغانستان کے مختلف شہروں اور صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہ افراد کی مدد کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے سعودی …

ریاض۔2اکتوبر (اے پی پی):شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین سینٹر نے افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع ترخ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 47 ٹن اور 500 کلوگرام خوراک تقسیم کی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امداد سے3ہزار افراد مستفید ہوئے۔یہ امداد افغانستان کے مختلف شہروں اور صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہ افراد کی مدد کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے یمن کی شبوہ گورنری میں صحت عامہ کے دفتر کو 1,570 ڈائیلاسز سیشنز کے لیے ہیمو ڈائیلاسز کے سامان کی ایک نئی کھیپ بھی پہنچائی ہے۔ شبوہ گورنری کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری سالم الاحمدی نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے صحت سمیت متعدد شعبوں میں گورنری کو فراہم کی جانے والی طبی امدد کو سراہا۔