دمشق ۔3اکتوبر (اے پی پی):اسرائیل نے شامی فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے سرکاری میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ اسرائیل نے پیر کی رات دیر الزور شہر کے اردگرد مسلح افواج کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا، جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے
جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ حملہ تقریباً رات 11 بجے دیر الزور کے آس پاس میں ہماری مسلح افواج کے چند ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا۔ شام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کو رکوانے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا پابند بنانے کے لیے سنجیدہ اقدام اٹھائیں۔