سعودی عرب کا اپنے شہریوں پر سوئٹزرلینڈ میں نقاب سے متعلق قانون کے احترام پر زور

جنیوا۔4اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نےاپنے شہریوں سے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں نافذ کیے گئے نقاب پر پابندی کے قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قونصل خانے نے "ایکس" پلیٹ فارم کے ذریعے سوئس پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کو ایک پوسٹ میں لکھا کہ جنیوا میں قونصلیٹ جنرل نوٹ کرتا ہے کہ سوئس پارلیمنٹ نے چہرہ ڈھانپنے کے خلاف …

جنیوا۔4اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب نےاپنے شہریوں سے حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں نافذ کیے گئے نقاب پر پابندی کے قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قونصل خانے نے "ایکس” پلیٹ فارم کے ذریعے سوئس پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کو ایک پوسٹ میں لکھا کہ جنیوا میں قونصلیٹ جنرل نوٹ کرتا ہے کہ سوئس پارلیمنٹ نے چہرہ ڈھانپنے کے خلاف نئے وفاقی قانون کی منظوری دی ہے۔

سعودی عرب اپنے شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ نقاب پر پابندی سے متعلق قانون کااحترام کریں۔